بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

355

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی پرواز کے ذریعے 15 رکنی مہمان ٹیم کپتان محمود اللہ کی قیادت میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں کی سیریز کیلئے لاہور ائیر پورٹ پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے مہمانوں کا استقبال کیا، ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے۔ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم 12 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔

مہمان ٹیم پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا کھیلا جائے گا، دوسرا اور تیسرا میچ 25 اور 27 جنوری کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔