آٹے کے بعد چینی بحران، بیکری آئٹمز اور دیگر اشیاء مہنگی

1157

لاہور: ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی بھی مہنگی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک کے بعد بحران نے پاکستان تحریک انصاف کو مشکل میں ڈال دیا ، چینی  مہنگی ہونے کے باعث مٹھائی، کیک، بیکری آئٹمز اور دیگرمیٹھی اشیاء کی قیمتوں میں 100 سے ڈیرھ سو روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

چینی کے نرخ میں اضافے سےمتعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں چینی کی کوئی قلت نہیں، چین کے طلب سے زائد ذخائر موجود ہیں۔چینی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،محکمہ خوراک، صنعت اور زراعت آپس میں رابطہ کرکے چینی کےنرخوں میں استحکام کیلئےہر ممکن اقدامات کریں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے خیبر پختون خواہ سمیت پنجاب بھر میں آج آٹے اور چینی کے بحران پر  احتجاج کا اعلان کررکھاہے۔