کرائے پر گاڑیاں لے کر فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا

439

اسلام آباد پولیس نے کرائے پر گاڑیاں لے کر جعل سازی سے فروخت کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا۔

تھانہ ترنول پولیس نے کرائے پرگاڑیاں لے کر جعل سازی سے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے گاڑیوں کی فروخت کے لیے اخبارات میں اشتہار دے رکھا تھا۔ ملزمان نے گاڑیاں سیکٹر ایف 15 کے ایک گھر میں کھڑی کر رکھی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 8 گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان ملک کے مختلف شہروں سے گاڑیاں کرائے پر لے کر فروخت کرتے تھے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق گاڑیوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے جس کے بعد گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔