پاکستان بنگلا دیش کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، آصف مجتبی

176

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر آصف مجتبی نے کہا ہے کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس سال پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جو ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ یہ بات انہوں نے السید کرکٹ اکیڈمی کے چیف کوچ اکرام اللہ اور تبسم آفتاب سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قومی کرکٹرآصف مجتبی جو کہ امریکا میں مقیم ہیں اور کراچی آئے ہوئے ہیں، نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلا دیش ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ٹیم میں جونیئر اور سینیئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبینیشن ہے، جونیئر کھلاڑیوں کو مستقبل میں اپنی جگہ مستحکم کرنے کا اچھا موقع ہے۔