ماسٹر ہاکی سیریز پاکستان اور عمان کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور عمان کے مابین ماسٹر ہاکی سریز کا دوسرا میچ 3-3 گول سے برابر ہوگیا ،، دوسرے میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے انہوں نے ماسٹر ہاکی سیریز کے انعقاد کو قومی کھیل کیلئے خوش آئند قرار دیا۔۔ اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے مابین جاری ماسٹر ہاکی سیریز کا دوسرا میچ دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر رہا ،، پاکستان ماسٹرز کی جانب سے اولمپئن قمر ابراھیم ، اولمپئین سمیر حسین اور اولمپئن کاشف جواد نے گول اسکور کئے جبکہ عمان کی جانب سے حمود عبداللہ حبیب ، سمیر الیاس جمن اور حسین عبداللہ نے گول اسکور کئے ،، دوسرے میچ کے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز سندھ عمر احمد بخاری تھے اولمپئن اصلاح الدین صدیقی نے مہمان خصوصی کا تعارف دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کروایا ، مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمان کی ماسٹر ہاکی ٹیم کی کراچی آمد سے قومی کھیل کو فروغ ملے گا کراچی میں کھیلوں کے مقابلوں پر بہت خوشی ہوتی ہے ، کراچی میں خوشحالی آئے ، امن قائم رہے اور شہر کی اصل رونقیں بحال ہوں یہ ہی رینجرز سمیت ہر پاکستانی کی خواہش ہے ،، عمان کی ماسٹر ہاکی ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ وہ کراچی میں ہاکی سیریز کھیل رہی ہے ،، انہوں نے عمان کے مرحوم صدر سلطان قابوس کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ،، عمان کی جانب سے عمر احمد بخاری کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی ،، دوسرے میچ میں بھی کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا اور سلطان قابوس کو خراج عقیدت پیش کیا ، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائیگا۔