انٹرپول کے سابق سربراہ کو چین میں ساڑھے 13 سال قید

403
چین کی عدالت سے سزا پانے والے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی عدالت نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سابق سربراہ کو 13 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق عدالت نے انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کو رشوت لینے کے الزام میں قید کی سزا سنائی اور ان پر 20 لاکھ یوان جرمانہ بھی عائد کیا۔ مینگ ہونگ وائی چینی پولیس میں کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔ وہ چین میں پبلک سیکورٹی کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ مینگ ہونگ وائی 23ستمبر 2018 ء کو فرانس سے لاپتا ہوگئے تھے۔