چین میں پُراسرار وائرس سے ہلاکتیں 6 ہوگئیں

386
چین: کورونا وائرس سے متاثر شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے‘ عوامی مقامات پر شہری ماکس پہن کر پھرر ہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں نمونیا جیسی علامت والی پراسرار بیماری کرونا وائرس سے 6افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بحرالکاہل اور ایشیا کے کئی ممالک نے وائرس کے خلاف احتیاطی اقدامات متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بینکاک، ہانگ کانگ، سیئول اور سنگاپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تائیوان اور ویتنام میں بھی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی خصوصی طبی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ حکام نے چین سے آنے والی پروازوں کی 24گھنٹے خصوصی نگرانی کرنے اور کسی مسافر کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔