سائبیریا میں آتشزدگی سے 11افراد جھلس کر ہلاک

128
سائبیریا: آگ نے لکڑی کے رہایشی کھوکھوں کو تباہ کردیا ہے‘ فائربریگیڈ کا عملہ قابو پانے میں مصروف ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے علاقے سائبیریا کے شہر ٹومسک کے ایک جنگلاتی گاؤں میں لگنے والی آگ سے کم از کم 11 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ سے لکڑی کے کئی رہایشی کھوکھے جل گئے۔ ہنگامی حالات کی وزارت نے آگ لگنے کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل ہی پیر کو پرم شہر کے ایک ہوٹل میں کھولتے پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں مختلف زیرزمین کمروں میں گرم پانی بھرگیا تھا اور 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔