نیپال میں سیاحتی مقام پر 8بھارتی شہری ہلاک

270
نیپال: ہلاک ہونے والے بھارتی شہریوں کی لاشیں اسپتال پہنچائی جارہی ہیں

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپالی پولیس نے ایک سیاحتی مقام پر 8 بھارتی سیاحوں کی حیران کن ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ان بھارتی سیاحوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے دارالحکومت کٹھ منڈو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق سیاح بے ہوشی کی حالت میں دم توڑ گئے۔ یہ سیاح بھارتی ریاست کیرالا سے 15 افراد کے گروپ میں نیپال پہنچ کر پہاڑی سیاحتی مقام دامان میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ تمام افراد ایک ہی کمرے میں ہیٹر جلا کر سوئے اور انہوں نے دروازہ کھلا نہیں رکھا تھا۔