ٹرمپ کی کاروباری لوگوں کو امریکا میں سرمایہ کاری کی دعوت

446
ٹیکساس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسان کنونشن سے خطاب کررہے ہیں

آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے کاروباری افراد کو امریکا میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ ریاست ٹیکساس میں کسانوں سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سوئٹزر لینڈن کے شہر ڈیوس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کہی۔ خبررساں ادارں کے مطابق امریکامیں صدارتی انتخابات قریب آرہے ہیں۔ صدر ٹرمپ آیندہ ماہ بھارت کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔