کینیا نیوی کے سربراہ کی امیر البحر ظفر محمود عباسی سے ملاقات

355
اسلام آباد: امیر البحر ظفر محمود عباسی کینیا ہم منصب کا پاک بحریہ کے ہیڈآف پہنچنے پر استقبال کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)کمانڈر کینیا نیوی میجر جنرل لیوی فرینکلن مگالو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، سیکورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ نیول چیف نے پی این ایس معاون اور پی این ایس اصلت کے ممباسادورے پرکی جانے والی مہمان نوازی پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان کو پاک بحریہ کے نقطہ نظر کے تحت بحر ہند کے خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اوربھارتی آئین کی دفعہ 370 اور 35-A کو منسوخ کیے جانے کے بعد کشمیریوں کی حالت زار اور پاکستان کی کشمیریوں کی حق و انصاف پر مبنی جدوجہد کی مسلسل حمایت سے آگاہ کیا گیا۔ دوران قیام ، کمانڈر کینیا نیوی وار کالج لاہوراور پاکستان نیوی کے آپریشنل / ٹریننگ یونٹس، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کراچی کا دورہ بھی کریں گے ،مہمان کمانڈر پاکستان فلیٹ ، کمانڈر کوسٹ اور کمانڈرکراچی سے بھی ملاقات کریں گے۔قبل ازیں معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا،انہوں نے یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا ئی ،پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔