وفاق پختونخوا کو پن بجلی منافع کی ادائیگی تیز کرنے پر آمادہ

177

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا اور وفاقی حکومت کے مابین ملاکنڈ تھری اور پیہور ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے خالص منافع کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔وزارت پانی و بجلی خیبر پختونخوا کو مذکورہ ہائیڈرو منصوبوں کے 8.5 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی سربراہی میں صوبائی حکام اور وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی افتخار علی اور پاورڈویژن کے حکام کے مابین اسلام آباد میں اجلاس ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ تھری اور پیہور ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی خالص پن بجلی منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا معاملہ گزشتہ ایک دہائی سے التوا کا شکار تھا‘ وفاق کی جانب سے پن بجلی واجبات کی بروقت ادائیگی کی بدولت صوبے کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے معاشی وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لانے میں بھرپور مدد ملے گی۔