حکومتی ضمانت کیلیے گورننگ بورڈز کی منظوری لازم ہوگی

98

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت خزانہ نے سرکاری شعبے کے کاروباری اداروں کیلیے ساورن گارنٹی دینے کا جو نیا طریقہ کار وضع کیاہے اس کے تحت حکومتی ضمانتوں کیلیے سرکاری شعبے کے اداروں کے گورننگ بورڈز کو درخواست دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے تحت حکومتی ضمانت (ساورن گارنٹی) کیلیے سرکاری ادارے کی درخواست کا مذکورہ ادارے کی انتظامی وزارت یا محکمہ جائزہ لے گا اور اس کی تائید کرے گا۔ گارنٹی کیلیے درخواست کا جائزہ اس وقت تک نہیں لیا جائے گا جب تک مذکورہ ادارے کی آڈٹ شدہ مالی تخمینہ فراہم نہیں کی جاتا۔ ساورن گارنٹی کیلیے بزنس پلان جس میں بزنس ماڈل کی وضاحت صراحت سے کی گئی ہوں اور کم سے کم 5 سال کے مالیاتی اندازوں پرمشتمل ہوں، دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساورن گارنٹی کی مدت کی وضاحت، گزشتہ 5 سال میں ساورن گارنٹی کے درخواست گزار ادارے کے بزنس ماڈل کی فراہمی اورگزشتہ 5 برس میں ادارے کی مالیاتی اور غیر مالیاتی کارگردگی کے حوالے سے تفصیلات کی فراہمی بھی ضروری ہے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق فنانس ڈویژن ہر درخواست کا اندرونی طور پر جائزہ لے گی اور سیکرٹری خزانہ کی منظوری سے حتمی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔