سورج گرہن دیکھنے پر 15 افراد بینائی سے محروم

367

بھارت میں سورج گرہن کو براہ راست دیکھنے پر 15 افراد اپنی بینائی سے پاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر جے پور میں 15 سے زائد افراد سورج گرہن کو دیکھنے کی وجہ سے بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

متاثرین افراد کو نظر نہ آنے کی شکایت پر ہسپتال میں معائنہ کے لیے لایا گیا تھا، تفصیلی معائنہ کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ان کی بینائی اب واپس نہیں آ ئے گی ۔

ہسپتال ڈاکٹرز کے مطابق متاثرین کی آنکھوں کے طبی ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ ان 15 افراد کی آنکھوں میں موجود ’ریٹینا‘ تہہ جل گئی ہے جس کے باعث یہ افراد اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں۔