معیشت کی بہتری کیلئے مدد کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں، مشیر خزانہ

373

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں مدد فراہم کرنے پرایشین ڈیولپمنٹ بینک کے شکرگزار ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر  وزیراعظم عمران خان سے ایشائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) کے صدر  ماساتسوگو ساکاوا نے ملاقات کی، اس موقع پر مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایشائی ترقیاتی بینک کے نئے صدر ماساتسوگو ساکاوا کے ساتھ شاندار میٹنگ رہی ہے، ہم ایشائی ترقیاتی بینک کے شکر گزار ہیں کہ وہ پاکستان کے لئے فنانسنگ کے لئے خصوصی سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایشائی ترقیاتی بینک کے ساتھ شاندار پارٹنزشپ قائم ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے  پاکستان کی معاشی ترقی  میں ٹھوس خدمات فراہم کی ہیں، بینک کے نئے صدر کے ساتھ ملکر ہم یہ پارٹنرشپ مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

ایشائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی) کے صدر  ماساتسوگو ساکاوا  نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بطور بینک کے صدر پہلی میٹنگ میرے لئے اعزاز ہے،پاکستان گزشتہ 50سال سے اے ڈی بی کا ایک اہم پارٹنر ہے،ہم نے پاکستان کے معاشی ایجنڈا  کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہمیں پاکستان کی جانب سے غریبوں کے لئے تیار کیا گیا احساس پروگرام  کو سپورٹ کر کے خوشی ہو گی،پاکستان کے تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔