ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے ‘دوست’ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات

397

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  ملاقات جاری ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان ڈیووس پہنچے جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات جاری ہے،ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک ہیں۔

اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، ملاقات پر خوشی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کردار ادا کرسکتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن واستحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔