سانحہ پی آئی سی 2  افسران کی غفلت برتنے کے باعث ہوا

394

لاہور: پولیس کے دو سینئر افسران کی غفلت برتنے کے باعث سانحہ پی آئی سی رونما ہوا جبکہ دونوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی( پی آئی سی) کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے  کے حکامات جاری کیے گئے تھے،تاہم گزشتہ روز  ایک روپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 2   پولیس افسران کی غفلت کے باعث سانحہ پی آئی سی رونما ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ وکلا ریلی کے دوران موقع پر ہی نہ پہنچے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید موقع پر پہنچ کر بھی کوئی فیصلہ نہ لے سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  نتائج کی روشنی میں آئندہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دونوں افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔