ملک میں ٹیکس نظام درہم برہم ہے،چیئر مین ایف بی آر

245

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے ملک کے ٹیکس نظام کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا ٹیکس نظام درہم برہم ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ٹیکسیشن کا نظام ناکامی کی طرف جا رہا ہے،ٹیکسیشن کو عوام کی مدد سے صحیح کرنا ہے اور سسٹم میں بنیادی تبدیلیاں کرنی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کا زیادہ بوجھ مینو فیکچرنگ سیکٹر اٹھا رہا ہے، لوگ ٹیکس بوجھ کی وجہ سے مینو فیکچرنگ سے بھاگ رہے ہیں، ریفارم پالیسی کے مطابق ٹیکس کا بوجھ تمام سیکٹرز میں برابر بانٹا جائے گا۔