دھابیجی پمپنگ اسٹیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب بد انتظامی کا شکار،

451

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 100ملین گیلن اضافی پانی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب بد انتطامی کا شکار،ناقص اقدامات کے باعث تقریب کے شرکاء میں بے چینی پھیل گئی،تقریب تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی،دعوت نامے میں صبح10بجے وقت دیا گیا تھا جبکہ تقریب کا سلسلہ دوپہر1بجے ہوا،

کراچی سے جانے والے مہمانوں جس میں صوبائی وزراء بھی شامل تھے ان کو سیکورٹی اسٹاف نے پہنچاننے سے انکار کردیا وزراء تک سے ان کا شناختی کارڈ طلب کیاگیاجس سے وزراء اوردیگر مہمانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا سیکورٹی اسٹاف نے صبح نوبجے سے پہلے ہی مرکزی گیٹ بند کرکے اپنے اسٹاف کو وہاں تعینات کردیا تھاجس نے واٹربورڈ کے عملے کی گاڑیاں بھی پمپنگ اسٹیشن سے باہر کھڑی کروادیں اورپھر ان کی تلاشی لیکر انہیں تقریب کے مقام کی جانب جانے کی اجازات دی گئی،

ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جیز کو بھی تقریب کے مقام سے کم وبیش ایک ہزار گز دورکھڑ اکردیاگیا جس پر ٹی وی چینلز کے عملے میں تشویش پید اہوگئی اورانہوں نے سیکورٹی اسٹاف سے کہاکہ اتنی دور ڈی ایس این جیز کھڑی کر کے تقریب براہ راست کور نہیں ہوسکے گی سیکورٹی اسٹا ف ٹس سے مس نہ ہوا بعد ازاں دوگھنٹے کے بعد تمام ڈی ایس این جیزکو تقریب کے مقام کے قریب سے پروگرام کورکرنے کی اجازت دی گئی،تقریب میں شریک صحافیوں سے ان کے اداروں کے کارڈ طلب کئے گئے جبکہ وزراء سے بھی ان کی پہنچان طلب کی گئی صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ ڈسڑکٹ کونسل کے چیئر مین سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پمپنگ اسٹیشن پہنچے توانہیں دروازے پر ہی روک لیاگیا جس پر انہوں نے احتجاج کیا اور کہاکہ وہ صوبائی وزیر ہیں تاہم سیکورٹی اسٹا ف نے ان سے کارڈ طلب کیاجس پر وہاں ماحول میں تلخی پیداہوگئی،

سلمان عبداللہ مراد بھی ناراض نظر آئے بعد ازاں وزیر اعلی ٰسندھ کے سابق مشیر وقارمہدی اورراشد ربانی تقریب میں شرکت کر نے کے لئے پمپنگ اسٹیشن پہنچے توان کی بھی تلاشی لیکر شناخت پر اصرار کیاگیا،

جس سے دونوں رہنما شدید غصے میں آگئے اورانہوں نے تقریب کے منتظم ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان اورصوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی سے رابطہ کرکے شدید غم وغصے کا اظہار کیا اورکہاکہ یہ تقریب میں شریک مہمانوں کی تذلیل ہے کہ شناخت کے باوجود ان کی تلاشی لی جائے تقریب میں ایک موقع پر سیکورٹی اسٹاف نے ساؤنڈ سسٹم کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی بعدازاں سے منتقل کرواکر دم لیا،تقریب میں شریک ایم ڈی واٹربورڈ کاکہناتھاکہ آج کی تقریب کے دعوت نامے وزیراطلاعات نے جاری کئے ہیں جبکہ وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ مہمانوں کو بلانے کی تما م ذمہ داری ایم ڈی واٹربورڈ کی تھی تقریب میں شناخت اورتلاشی کے حوالے سے صحافیوں میں غم غصہ پایاجاتاتھا،

جس پرانتظامیہ تقریب کے اختتام پر پریشانی کا شکاررہی کہ کہیں چیئرمین پیپلز پارٹی کے سامنے کوئی فرد احتجا ج نہ شروع کردے تقریب کے اختتام پرکھانے کے دوران بدنظمی انتہاپر پہنچ گئی جب مہمان کھانے کے لئے پہنچے توایسامحسوس ہوتاتھاکہ کھانالٹ چکاہے ایم ڈی واٹربورڈ سمیت کوئی ذمہ دار افسر اس موقع پر موجود نہیں تھا۔