پاکستان اسٹیل ایک کروڑ روپے سے زائد کا لوہا چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،

473

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹیل کے ذیلی ادارے اسٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی سے نجی ٹھیکیدار ایک کروڑ روپے سے زائد کا لوہا سرکاری کرین کے ذریعے چوری کرنے کی کوشش کو سی بی زون کے ڈپٹی مینیجر سیکیورٹی نے ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل کے ذیلی ادارے اسٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی سے نجی ٹھیکیدار نے ٹرک نمبرTKM-422 میں کمپنی میں موجود ایک کروڑ سے زائد مالیت کا لوہا سرکاری کرین کے ذریعے چوری کیا جا رہا تھا جس پر سی بی زون کے ڈپٹی مینیجر سیکیورٹی سلیم خان نے پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مال سے بھرے ٹرک سمیت ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا، چوری اسٹیل مل کے سی بی گیٹ نمبر5سے مال نکالنے کی کوشش کی گئی جس کو بروقت سیکیورٹی عملے نے ناکام بنایا گیا

، اس سلسلے میں ڈپٹی مینیجر سیکیورٹی سلیم خان کا کہنا تھا کہ تابانی گروپ سے تعلق رکھنے والا ٹھیکیدار جو نجی کار نمبرAUY-024 میں سوار تھا جس نے مجھے چوری کا ٹرک باہر نکالنے کے عیوض 10لاکھ روپے رشوت دینے کی آفر کی جس کو میں نے ٹھکرا کر اپنا فرض ادا کرتے ہوئے چوری کیا گیا مال اور چوری میں ملوث افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا، چوری کی اطلاع جی ایم سیکیورٹی سمیت اعلیٰ حکام کو دی ہے،

سلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر وفاقی حکومت کی انصاف لیبر یونین سی بی اے پاکستان اسٹیل کے جنرل سیکریٹری عبدالرزاق، سینئر نائب صدر عبداللہ میمن، زاہد مختیار، بہادر لنڈ سمیت 25افراد نے مجھ پر چوری کا سامان اور چوری میں ملوث افراد کو چھوڑنے کے لیے دباو ڈالا میرے انکار پر مذکورہ افراد نے مجھ پر سخت تشدد کیا اس کے باوجود میں نے سی بی اے کی کسی غیر قانونی فرمائش کو قبول نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی افسر تھانہ اسٹیل مل میں مقدمہ درج کروانے گئے ہوئے ہیں اور ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی مینیجر پی ایف سی ایل( PFCL) راشد عرف بورا سی بی چوری میں ملوث ہے اور اس کے بیٹے کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔