ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی گرفتار

817

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور کو گھر سے حراست میں لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز رات گئے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے نثار پنہور کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لیا جبکہ  گھر کی تلاشی بھی لی گئی ۔

نثار پنہور کے بیٹے کے مطابق رات گئےقانون نافذ کرنے والےادارے کے اہلکار گھر میں داخل ہوئے، اہلکاروں نے پوچھا کہ یہ نذیر شیخ کا گھر ہے۔ اسی دوران نفری نے پورے گھر کی تلاشی لی۔ میرے والد نے کہا میں سابق ایم این اے اور سابق پارلیمانی سیکریٹری ہوں لیکن اہلکاروں نے کہا آپ ہمارے ساتھ چلیں، پوچھ گچھ کرنی ہے۔

 نثار پنہور کے بیٹے نے مزیدکہا کہ ‘میرے والدصاحب سے رابطہ نہیں ہورہا جبکہ ان کا فون بھی گزشتہ رات سے بند ہے’۔