جرائم کی وارداتوں کے خلاف احتجا ج نیشنل ہائی وے بلاک ،

289

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف کے مکینوں نے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاکرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو بلاک کردیا ،جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو شاہ لطیف تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں نے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاج کیا اور شاہ لطیف ٹاو¿ن کے اطراف سڑک کو دونوں اطراف سے بند کردیا ۔

شہریوں کے احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام کے باعث ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ شاہ لطیف پولیس کرائم کو روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے ۔

گزشتہ چند روز پہلے بھی واردات ہوئی تھی آج بھی شاہ لطیف میں واردات ہوئی ہے اور ملزمان نے سیکٹر 17/Aمیں 5لاکھ روپے کی ڈکیتی کی ہے ۔احتجاجی مظاہرین نے ایس ایس پی ملیر کے نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔