ساہیوال میں بس الٹ گئی، چار افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

320

ساہیوال: راوی ٹول پلازا کے قریب بس الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق 20 افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں چار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 14 زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔