پاک فوج نے گلگت میں برفباری میں پھنسے 22 طلبہ کو نکال لیا

185
پاک فوج کی جانب سے ریسکیو کیے گئے گلگت میں برفباری میں پھنسے لمزیونی ورسٹی کے طلبہ

راولپنڈی(خبر ایجنسیاں)آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گلگت کے علاقے رتو میں برفباری میں پھنسے لمز کے 22 طلبہ کو نکال لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت کے علاقے رتو میں ریسکیو آپریشن کے دوران برفباری میں پھنسے لمز کے 22 طلبہ کو نکال لیا گیا، لمز کے 22 طلبہ 5 روز سے رتو میں شدید برفباری کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے جن میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طلبہ کو رتو سے ریسکیو کرکے راولپنڈی پہنچایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لمز کے طلبہ گلگت میں اسکیننگ کیلیے گئے ہوئے تھے جب کہ لمز انتظامیہ نے مدد کے لیے پاک آرمی سے رابطہ کیا تھا، آرمی چیف نے انطلبہ کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریسکیو کرنے کی ہدایت کی تھی۔