جاپان بھی امریکا کے نقش قدم پر‘ خلائی فوج بنانے کا اعلان کردیا

140

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے سابق فوجی عہدے دار کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔ جنوبی کوریا ئی ذرائع ابلاغ کے مطابق ری سون گوون کو سابق وزیر خارجہ رو ری یونگ ہو کی جگہ وزیر تعینات کیا گیا ہے۔ ری سون گوون شمالی کوریا کی کمیٹی برائے امن کے سربراہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے انچارج کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ری سخت گیر شخصیت کے مالک ہیں اور وہ امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام کے خاتمے کے مذاکرات معطل کرنے جیسے سخت اقدامات کرسکتے ہیں۔ ادھر بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کی نگرانی کرنے والی کوریا کی ورکرز پارٹی کے نائب چیئرمین ری سو یونگ نے خود استعفا دیا ہے۔ وہ سوئٹزرلینڈ میں شمالی کوریا کے سفیر رہ چکے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ وہ وہاں کم جونگ ان کے زمانہ طالبعلمی کے دوران ان کے سرپرست تھے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے سرکاری طور پر تعیناتیوں کا اعلان نہیں کیا۔