لبنان کی صورت حال پر صدر نے خصوصی اجلاس طلب کر لیا

235
بیروت: سیکورٹی فورسز اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی صدر میشیل عون نے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں خصوصی سیکورٹی اجلاس طلب کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کے مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور تشدد کے باعث 540 سے زائد مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں۔ صدر نے سیکورٹی میٹنگ میں وزرائے داخلہ اور دفاع کے ساتھ فوج کے سربراہان کو بھی طلب کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ربڑ کی گولیاں لگنے سے 2 صحافی بھی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک مقامی ٹیلی وژن کا کیمرہ مین تھا۔