صدر مملکت کا قومی ادارہ برائے امراض قلب کا دورہ ‘ خدمات کی تعریف

297
کراچی: صدر عارف علوی این آئی سی ایچ کے دورے کے موقع پر مریضوں سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کیساتھ قومی ادارہ برائے امراض قلب کا دورہ کیا،جہاں پر ان کا این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر،ایگزیکٹو ایڈمنسٹریٹو ڈاکٹر حمید اللہ ملک، سی او او عذرا مقصود اور مینجمنٹ کنسلٹنٹ حیدرا عوان نے استقبال کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے این آئی سی وی ڈی کے مختلف شعبہ جات ایمرجنسی،
ایکو، کیتھ لیب اور مرد و خواتین کے وارڈز کا دورہ کیا، جہاں پر ان کو این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے اسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت اسٹیٹ آف دی آرٹ خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ صدر مملکت نے اپنے دورے کے دوران اسپتال میں داخل مریضون سے بات چیت بھی کی۔صدر مملکت نے مختلف شعبہ جات کے دورے کے بعد کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں ملک بھر سے آنے والے مریضوں کو امراض قلب کا جدید علاج مفت مہیا کیا جا رہا ہے،این آئی سی وی ڈی کی فراہم کردہ خدمات قابل تعریف ہیں