حافظ نعیم الرحمن ودیگر کا سینئر صحافی احمد حسن کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

148

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے روزنامہ دنیا کراچی کے ایڈیٹر احمد حسن کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔