سندھ کابینہ میں رد و بدل کا امکان

292

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ہے جس کے تحت وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو وزیر اطلاعات کا اضافی قلمدان جبکہ سعید غنی کو تعلیم کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کا قلمدان کئی ماہ سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے پاس ہے۔ قلمدانوں میں تبدیلی کا نوٹی فیکشن ایک دو روز میں جاری ہوگا،

دوسری جانب سندھ کابینہ کے 21 جنوری کو طلب کیے جانے والے اجلاس کو ملتوی کردیا گیا جو اب 22 جنوری کی صبح دس بجے ہوگا،

سندھ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں سید کلیم امام کی جگہ غلام قادر تھیبو کو انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی،

صوبائی وزراء کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ پولیس کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہئے، جس پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہے وہ سیاست کرے۔