پی ٹی آئی کی معاشی پولیسی؛ خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہے، فردوس عاشق اعوان

443

اسلام آباد : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہماری معاشی پولیسی کے تحت ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے جبکہ عوام کو بہت جلد بڑے ریلیف دیے جائے گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون  خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ائی حکومت   نےپاکستانی عوام کو یوٹیلیٹی سٹورز کی شکل میں ایک بڑا ریلیف دیا ہے جبکہ  عوام کو  بہت جلد مزید ریلیف دیے جائے گے۔

انہوں نے کہا  کہ  ہماری معاشی پولیسی کے تحت ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہاہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ غریبوں کی ہمدردی میں مگرمچھ کے آنسو بہانے والوں کا بویا آج پوری قوم کاٹ رہی ہے۔