ادارہ امراض اطفال میں توسیع کی ضرورت ہے، صدر مملکت

284

صدر مملکت عارف علوی نے  کہا ہے کہ ادارہ امراض اطفال میں ایک بستر پر 5، 5 بچے زیرعلاج ہونا پریشان کن بات ہے۔

کراچی میں قائم این آئی سی ایچ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ  میں نے ادارہ قومی امراض اطفال کا اچانک دورہ اصل صورتحال کا پتا کرنے کیلیےکیا، ادارہ امراض اطفال میں انکیوبیٹر میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا تھا، ادارہ امراض اطفال میں توسیع کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ادارہ امراض اطفال کے طرز کے اور بھی یونٹ بننے چاہییں، وزیراعظم نےمجھےخاص طور پر ادارہ امراض اطفال کا دورہ کرنےکاکہاتھا اور اسپتال کا جائزہ لے کر بہتری کیلیے مشورہ دینےکاکہاتھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ادارہ امراض اطفال اب وفاقی حکومت کےزیرانتظام آرہاہے، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ڈی دونوں ادارے منتقلی کےمرحلے میں ہیں ، وفاقی حکومت کواس مرحلےپرچوکنّا ہو نا ہوگا تاکہ مریض اور عام آدمی پریشان نہ ہو۔

ادارہ امراض اطفال میں پانچ سو بستر ہیں جب کہ اسپتال میں  800 سے 1000بستروں کےاضافےکی ضرورت ہے،ادارہ امراض اطفال کومزیدچھوٹی سی جگہ مل جائے تو مسائل حل ہوجائیں گ،ے متبادل تجاویزکےتحت اسپتال سےمتصل آرمی لینڈ،پاکستان پوسٹ اور پی ٹی اےکی اراضی استعمال کی جاسکتی ہے اس سلسلے میں وزیراعظم سےبات کروں گا۔