فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے در خواست دائر

416

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں در خواست دائر کر دی گئی۔

 ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا، فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن میں جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ کی طرف سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا،اس بناء پر وہ صادق اور امین نہیں رہے،جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔ فیصل واوڈا کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے۔