غذائی قلت ،شیروں کی زندگی بچانےکیلئے آن لائن مہم

369

سوڈانی دارالحکومت کےپارک موجود غذائی قلت کے شکار 5 شیروں کی زندگی بچانےکیلئے آن لائن مہم شروع کردی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف ب؎پی کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے پارک میں موجود 5 افریقی شیر شدید غذائی قلت اور دوا کی عدم موجودگی کا شکار ہیں جس کے باعث یہ شیر انتہائی کمزور  ہوچکےہیں۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پرایک صارف کی جانب سے لگائی گئی شیروں کی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کم خوراکی یا غذائی قلت کے باعث ان شیروں کی ہڈیاں نظر آرہی ہیں اور کھال ہڈیوں سے چپک گئی ہے۔صارف نے شیروں کی تصویروں کے ساتھ جانوروں کی فلاح کیلئے کام کرنے والے اداروں اور جانوروں میں دلچسپی لینے والے لوگوں سے مدد کی اپیل بھی کی۔

پارک انتظامیہ کا کہناہےکہ شیروں کی حالت گزشتہ چند ہفتوں میں خراب ہوئی جن میں سے کچھ شیروں کا دو تہائی تک وزن گرچکا ہے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق شیروں کو کئی قسم کی بیماریاں ہیں، ان کیلئےغذا بھی ہر وقت دستیاب نہیں ہوتی اور کئی بار انہیں اپنی جیب سے پیسے خرچ کرکے ان کیلئےغذا خریدنا پڑتی ہے۔

دوسری جانب شیروں کی تصاویرسوشل میڈیا پر پھیلنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے پارک کا رخ کیا جہاں شہریوں نے ان شیروں کو رسیوں سے باندھا اور ڈرپ کے ذریعے انہیں خوراک فراہم کررہےہیں ۔

واضح رہےکہ سوڈان اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے جہاں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں بلند سطح پر ہیں جبکہ ملک میں غیرملکی کرنسی کا بھی بحران شدت اختیار کرگیا ہے ۔