خطرناک ممالک کی فہرست میں”بھارت “کا کون سا نمبر؟

408

لندن: بین الاقوامی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کردیا، سب سے خطر ناک ممالک میں “بھارت ” کو پانچواں تھمادیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکٹیٹر انڈیکس نے 2019 میں خطرناک ممالک کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق برازیل، جنوبی افریقہ، نائجیریا، ارجنٹینا اور بھارت دنیا کے خطرناک ترین ملک قرار دیئے گئے ہیں۔

اسپیکٹیٹر انڈیکس کے 20 ممالک کی فہرست میں برطانیہ کا 12واں جبکہ امریکہ 16ویں نمبر پر ہے۔سروے میں تمام معاشرتی پہلوؤں کو دیکھ کرفہرست کو ترتیب دیا ہے جس میں بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ، نیا شہریت قانون ، ہندووتوا کی ترویج، اقلیتوں کے حقوق غصب کرنا ، گائے کے نام پرقتل اور خواتین کو ہراساں کیا جانا جیسے خطرناک جرائم شامل ہیں۔

اس سے قبل بھی ورلڈ انڈیکس نےبھارت کوغیرملکی سیاحوں کیلئے ایشیا کا خطرناک ترین ملک قرار دیا تھا۔

ورلڈ انڈیکس کے مطابق بھارتی خواتین سمیت غیر ملکی خواتین بھی اپنےآپ کو بھارت میں محفوظ تصور نہیں کرتیں ۔

یاد رہے کہ بھارت میں اس قبل غیر ملکی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس ریکارڈ ہوچکےہیں ۔