پاکستان میں تیار ہونے والی گاڑیاں ٹین کا ڈبہ قرار

680

ایڈیشنل سیکرٹری صنعت نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیاں ٹین کا ڈبہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر ساجد حسین طوری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں  ایڈیشنل سیکرٹری صنعت نے ارکان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان میں بننے والی گاڑیوں کا معیار انتہائی ناقص ہیں،  ملک میں گاڑیاں تیار کرنے والی 18 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیا گیا ہے لیکن ان کمپنیوں کا موٹرسائیکل اور رکشے کے معیار کا بھی نہیں پتہ، گاڑیوں کی تو بات ہی الگ ہے۔

اجلا س میں گاڑیوں کی قیمتوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا، ارکان نے  گاڑیوں کے معیار پر برہمی کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بے پناہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیاہے۔

سینیٹ کمیٹی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے پر ایف بی آر، وزارت خزانہ اور صنعت  وتجارت کے حکام کو طلب کر لیا۔