آسٹریلیا میں اہرام مصر سے بھی قدیم تہذیب دریافت

415

آسٹریلیا: 1 کروڑ 20 لاکھ ایکڑ زمین کی آتشزدگی نے جنگل میں ہزاروں سال سے  چھپی اہرام مصر سے بھی قدیم تہذیب ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیائی جنگلات کی آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد 6600 سال پرانا مقامی لوگوں کا تعمیر کردہ آب پاشی کا نظام دریافت ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کے ذریعہ بنایا ہوا یہ ایک قدیم آبی زراعت کا نظام ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اہرام مصر سے بھی قدیم ہے۔

دریافت میں ایسے آثار بھی ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ تہذیب کا تعلق اس دور سے تھا جب تعمیراتی کاموں میں پتھروں کااستعمال زیادہ تھا۔

مذکورہ بالا جگہ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے جسے اب یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ان آثار قدیمہ کی مزید معلومات کے لیے اسپیشل سوفٹ ویئر کے ذریعے فضائی فوٹو گرافی اور متعدد ماہرین پر مشتمل ایک نیا سروے جلد ہی کیا جائے گا۔

۔