آٹا بحران کے ذمے داران عمران خان اور بزدارہیں،اقبال خان

164

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب اقبال خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور نیاپاکستان بنانے کے دعویداروں نے غریب ہی نہیں سفید پوش عوام سے بھی روٹی چھین لی آٹا بحران کی ذمے داری عمران خان اورعثمان بزدارپرعائد ہوتی ہے جونہ صرف خود نااہل ہیں بلکہ ان کی پوری ٹیم مفادپرست اورنااہل ہے قوم کے پاس جماعت اسلامی اورسراج الحق کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ذمے داران کے اجلاس سے خطاب اوروفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںصوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ تنویراحمد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان، ڈائریکٹرپبلک ریلیشنز پروفیسرمحمداطہرشیخ،نائب صدرجے آئی یوتھ شمالی پنجاب عمران فراز سمیت صوبے بھرکے ضلعی سیکرٹریزنے بھی اظہارخیال کیا ۔اس موقع پر پلاننگ 2020ء کوحتمی شکل دی گئی جوصوبائی مجلس شوری سے منظوری کے بعدنافدالعمل ہوجائے گی۔اقبال خان نے کہاکہ جماعت اسلامی شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کرچکی ہے جس کے نتیجے میں بتدریج ایک مضبوط پارلیمانی قوت بننے کے بعد اللہ کی نصرت اورعوامی تائید کے ساتھ وفاق میں حکومت قائم کرے گی جو مدینہ جیسی ریاست کا حقیقی عکس اورقائداعظم وعلامہ اقبال کے خواب کی تعبیرہوگی ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ،پی پی اورتحریک انصاف شروع دن سے ایک ہیں یہ عوام کے سامنے نوراکشتی کرتے ہیں ا ب تودنیا نے دیکھ لیا کہ و ہ متحد اوریک جان ہیں۔