گوجرانوالہ میں ریلوے گوادم میں آتشزدگی‘ کروڑوں کا نقصان

421

گوجرانوالہ (صباح نیوز/ مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں ریلوے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ‘ گودام میں کروڑوں کی موجود لکڑی اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا‘ فائر بریگیڈ کی18 گاڑیوں اورپاک فوج کے فائرفائٹرز سمیت200 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے قریب واقع ہری پور ریلوے اسٹیشن کے گودام میں صبح 4 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ آگ کے شعلوں نے سارے گودام اور قریب پڑی لکڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ گودام میں ریلوے لائنوں کے درمیان استعمال ہونے والی لکڑی کا اسٹاک تھا جس میں آگ لگی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھند اور دھوئیں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لگنے والی آگ کو بجھانے کیلیے ریسکیو کی7 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا تاہم ریسکیو کی مزید 3 گاڑیاں پہنچ گئی جس کے بعد اب 10 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اس آپریشن میں حصہ لیا۔