خیبرپختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے اقدامات کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ

122

پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے اقدامات کررہے ہیں، مسائل کے حل کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، متعدد اصلاحاتی اقدامات کر چکے،ضلع ایبٹ آباد کے ترقیاتی منصوبوں کی جلدتکمیل ممکن بنائی جائے گی۔ اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر اداروں میں سہولیات اور اسٹاف کی کمی کو جلد دور کیا جائے گا، عوام جلد ریلیف محسوس کر یں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اور رکن قومی اسمبلی علی خان جدون سے ملاقات کے دوران کیا ہے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے انڈسٹریز عبد الکریم بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اداروں سے کرپشن اور میرٹ کی پامالی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں ، سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر حقیقی معنوں میں عوامی خدمات کا نظام متعارف کرایا ہے ، ہم نے اداروں کو ان کے حقیقی اختیارات کے مطابق فعال بنایا ، جبکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی یقینی بنائی ۔