جرمنی: پاکستان جرمن پریس کلب کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

479

برلن/فرینکفرٹ: پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ نمائندہ دنیا نیاز ، نائب صدر نذیر حسین ، سینئر صحافی و ایڈیٹر شان پاکستان ، نمائندہ پی ٹی وی و سیکریٹری پریس کلب جرمنی شبیر احمد چیئر مین پریس کلب ظہور احمد ، نائب صدرجاوید بھٹی ، سید اقبال حیدر ، عطاء الرحمن اور انفارمیشن سیکرٹری مطیع اللہ سمیت دیگر ممبران پریس کلب نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ڈیمو کریٹس پینل کے کلین سوئپ کرنے پر نو منتخب صدر امتیاز خان فاران ، ڈیمو کریٹس کے امید واروں کی شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شاندار کامیابی آپ تمام صحافیوں کی شعبہ صحافت اور کراچی پریس کلب کی ترقی کے لیے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے صدر سلیم پرویز بٹ نے خازن کے لیے راجہ کامران ، نائب صدر کے لیے سعید سر بازی، سیکریٹری کے لیے ارمان صابر جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کے لیے ثاقب صغیر اور گورننگ باڈی کے نو منتخب ہونے والے ممبران کو بھی دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔