میٹھے بول کا جادو!

303

اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ بہت سے میاں بیوی معلوم کی زندگی میں ایک دوسرے سے نہایت تکلف سے پیش آرہے ہوتے ہیں بہت لیے دیے انداز میں ایک دوسرے گفتگو کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کو کسی مشکل یا تکلیف میں دیکھ سکتے ہیں بلکہ وہ دیگر شادی شدہ جوڑوں کے مقابلے میں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھی کو بال برابر بھی نقصان نہ پہنچے لیکن اپنے فطری خول سے باہر نکلنے سے گریز کرتے ہیں اور اپنے ساتھی کے لیے اپنے دل میں موجود جذبوں کو لفظوں کا جامہ پہنانے کی جرات نہیں کر پاتے۔ اگر آپ کا تعلق شادی شدہ جوڑوں کے اسی قبیلے سے ہے جو اپنے جذبوں کے اظہار میں کنجوسی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو جان لیجیے مستقبل قریب میں آپ پریشانی میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی ازدواجی زندگی کو ممکنہ پریشانیوں میں گرفتار ہونے سے بچانے کے لیے آج ہی سے اپنے شریک حیات کے لیے اپنے پیار بھرے جذبوں کو خوشیوں بھرے الفاظ کے پیرہن عطا کرنا شروع کردیں۔ اپنا خیال رکھیے گا، آرام کریں، کھانا ساتھ کھائیں گے، اتنا کام مت کرو، گھر جلدی آنا، آئس کریم کھانے چلتے ہیں وغیرہ وغیرہ یہ وہ جادوئی کلمات ہیں جو حیرت انگیز طور پر آپ کے شریک حیات کے خراب سے خراب پژمردہ و اداس موڈ کو لمحوں میں لو دیتی خوشگواریت میں بدل دیں گے۔