کراچی، ڈیفنس کے بنگلے میں کام کرنے والے 2 بھائی لاپتہ

410

کراچی  کے علاقے ڈیفنس کے بنگلے میں ملازمت کرنے والے دوبھائی اچانک لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  دونوں بھائی ڈیفنس کےعلاقے نارتھ سرکل ایونیو کے قریب بنگلے سے لاپتا ہوئے، لاپتا ہونے والے ملازمین کے نام حسین اور ابراہیم ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعےکامقدمہ لاپتا ہونے والےلڑکوں کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مقدمہ ڈیفنس تھانے میں اغواء کی دفعات کے تحت 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

دوسری جانب لاپتہ ہونے والے لڑکوں کے بھائی منظور کا کہنا ہے کہ میرے بھائیوں کے اغواء کا واقعہ 16جنوری کی رات 11 بجے پیش آیا۔

مدعی بھائی کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کی صبح کزن نے بھائیوں کی گمشدگی کی اطلاع دی۔