مہنگائی کی اصل وجہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہے،فوادچوہدری

147

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی اصل وجہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہے۔

وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپ آسٹریلیا سے اور آپ کی لیڈر شپ لندن سے واپس تشریف لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان ایک عذاب ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مہنگائی کی وجہ ٹھراتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا ہے، مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک سے ڈالر باہر منتقل کیا گیا تاہم معاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن مریم اورنگزیب یہ سبق نہ پڑھائیں۔