کراچی میں کار بےقابو ہوکر سمندر میں ڈوب گئی

822

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے قریب کار سمندر میں ڈوب جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کار میں دو باپ بیٹا سوار تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذید کے مطابق باپ اپنے بیٹے کو سمندر کر قریب کار چلانا سیکھا رہا تھا کہ گاڑی بیٹے سے بے قابو ہوکر سمندر میں جا ڈوبی۔

وہاں پر موجود شہریوں کی اطلاع دینے کے بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سمندر سے باپ کو نکال لیا گیا ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے۔ جبکہ بیٹے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔