امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی اسلام آباد آمد

370

امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئیں، دورے میں  سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز  چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں تو دفتر خارجہ کے اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا، ایلس ویلس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گی،جن میں پاک امریکہ تعلقات، افغان امن عمل  میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 پاکستانی قیادت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غضبانہ اقدامات کا معاملہ بھی امریکی نائب وزیر خارجہ کے سامنے آٹھائے گی،مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً امریکہ اور ایران کشیدگی پر بھی گفتگو کی جائے گی۔