عبدالرحیم گوٹھ میں شراب خانہ کھولنے کی اجازت نہیں دینگے‘محمد یوسف

342
امیر جماعت اسلامی شمالی محمدیوسف عبدالرحیم گوٹھ اوریوسف گوٹھ میںشراب خانے کھولنے کے خلاف مظاہرہ سے خطاب کررہے ہیں

کراچی (پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہاہے کہ یوسف گوٹھ،صدیق گوٹھ،عبدالرحیم گوٹھ اور کنیز فاطمہ سرجانی ٹائون میں موجود شراب خانے مسجد کے نزدیک کھلا ہوا ہے مسلمانوںکی آبادی میں شراب کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے ،عبدالرحیم گوٹھ میں موجود شراب خانہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حکومت سندھ فی الفور شراب خانے کا لائسنس منسوخ کرے اور معاشرے میںجرائم اورخرابیوں کے جڑکے خاتمے میں اپنا کرداراداکرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی ٹائون میں شراب خانے کے قیام کے خلاف جماعت اسلامی سرجانی ٹائون ضلع شمالی کے زیر اہتمام اہل علاقہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شراب خانے پورے معاشرے کوتباہ کردیں گے۔ جس کی کسی طور اجازت نہیں دیجائے گی۔اس موقع پر علماء کرام وامام نے بھی خطاب کیا۔ جب کہ اہلیاں محلہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔محمد یوسف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کے لائسنس کا اجراء تشویش ناک اور قابل مذمت ہے جسے فی الفور منسوخ کیا جائے۔