بھارت میں مسلمانوں کا احتجاج “تحریک” کی شکل اختیار کر گیا

434

بھارت میں مسلم مخالف شہریت قانون کے خلاف احتجاج مزید زور پکڑ گیا۔

نئی دہلی کے شاہین باغ میں جاری خواتین کے احتجاج نے تحریک کی شکل اختیار کرلی۔ احتجاج میں خواتین کے ساتھ سکھ برادری، ترقی پسند اور جمہوریت پسند شہری اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ خبر پڑھیں: بھارت میں شہریت قانون نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

منگلور میں مودی سرکار کے خلاف سمندر میں بھی احتجاج کیا گیا۔ کشتی میں سوار مظاہرین نے آزادی کے نعرے لگادیے۔ کرناٹکا میں بھی مودی مخالف نعرے گونج اٹھے۔