سربراہ متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین کی عظیم بلوچ شہید کے گھر آمد اہل خانہ سے تعزیت

457

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سربراہ متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ عظیم بلوچ عظیم مجاہد اورتحریک کا بہت بڑا ستون تھے، کشمیر کے لوگوں کے لیئے انکے دل میں درد تھا جب بھی انکی کال آئی ہمیشہ وہاں کے حالات پوچھتے تھے،صرف آپ کے گھر کا نہیں ہم سب کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے شہیدعظیم بلوچ کے گھرمیٹرو ول سائیٹ بلدیہ پرلواحقین سے تعزیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں تو میت و ڈیڈ باڈی کہلاتی ہے جبکہ شہید کی ڈیڈ باڈی نہیں کہلاتی، عظیم بلوچ زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ و جاوید رہینگے،ہم گواہی دیتے ہیں کہ انکی شہادت کی آرزو تھی، جب بھی بات کرتے تھے شہادت کی بات کرتے تھے اللہ نے انکی آرزو پوری کی ہے،جو فرداپنے دل میں شہادت کی تمنا رکھتا ہے اور اللہ کے کام میں مسلسل جہدو جہد کرتا ہے وہ شہید ہے،

شہید کی کتاب کبھی بند نہیں ہوتی رہتی دنیا تک اسکے نامہ اعمال میں لکھی جاتی رہتی ہیں۔ سید صلاح الدین نے عظیم بلوچ شہید کی بیوہ اور بچوں کو دعائیں دیں۔