فیصل واڈا کی وزارت میں تبدیلی کا امکان

477

اسلام آباد: معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہےکہ فیصل واوڈا کی وزارت کی تبدیلی کاامکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی وزارت کی تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

انھوں نے کہاکہ فیصل واوڈا انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان دیتے ہیں،کبھی کروڑوں نوکریوں کا اعلان کردیتے ہیں تو کبھی گن لےکر چینی سفارتخانے پہنچ جاتے ہیں۔

صحافی ہارون الرشید نے مزیدکہا کہ اگر فیصل واوڈا سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے اندر ہی ایک سروے کرایا جائے اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا جائے ایک خالی پرچی پر لکھ کردیں کہ فیصل واوڈا کے پاس وزارت ہونی چاہیے یا نہیں تو آپ نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ہارون الرشیدنےدعویٰ کیا کہ فیصل واوڈا کوکبھی اپنی وزارت سے متعلق بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا بچوں جیسی حرکتیں ہیں ان کے خلاف اوربھی کئی شکایات ہیں۔دبئی اور ملائشیا میں ان کی جائیداد کی شکایت ہیں۔امریکا کی دوہری شہریت کا بھی مسئلہ ہے۔ٹیکس کے بھی کئی معاملات ہیں۔الیکشن کمیشن اورعدالتوں میں الگ کیسسز ہیں ۔

واضح رہے کہ فیصل واڈا نے ایک نجی پروگرام میں آرمی بوٹ رکھنے کی نازیبا حرکت کی تھی جس کے باعث شو میں بیٹھے دیگر مہمان اٹھ کر چلے گئے تھے۔