اسحاق ڈار کا مکان کتنے کروڑ میں فروخت ہوگا؟

610

لاہور: سابق اشتہاری وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلامی کیلئے تیار کرلیا گیا ، گھر کی قیمت  18کروڑ50 لاکھ رکھی گئی ہےلیکن ابھی فروخت نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ویب سائٹ کے نمائندے نے مقامی پراپرٹی ڈیلر سے با ت کی اور کہا کہ جب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس گھر کو پیچا جائے گا، صرف 2 سے3 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا اور ابھی تک اس کی قیمت18 کروڑ 50 لاکھ مقرر کی گئی ہےلیکن ابھی تک یہ گھر فروخت نہیں کیا گیا۔

سابق  وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں، وہ لندن میں مقیم ہیں اور کرپشن الزامات میں پاکستان سےمفرور ہیں ، نیب اور عدالت کے بار بار بلانے پر بھی پاکستان نہ آئے۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنماء پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں جس کی وجہ سے انہیں بار بار نیب نے طلب کیا۔اسحاق ڈار کے پاکستان نہ آنے اور کسی بھی کارروآئی کا سامنا نہ کرنے پر نیب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ان کی تمام جائیداد کو بیچ دیا جائےگا جس کا سارا پیسہ قومی خزانے میں جمع کرایا جائے گا ۔مقامی پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ ابھی تک زیادہ لوگوں نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیااور بہت سے لوگ اس ڈر سے بھی نہیں خرید رہے کہ انہیں ڈر ہےکہ کہیں مستقبل میں یہ فیصلہ عدالت میں چیلنج نہ ہوجائے ۔

مزید بات کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ ہم میں سےکسی کو نہیں پتہ کہ گھرکے اندر کیا ہے، گھر کس طرح کا بنا ہے، قیمت صرف زمین کی ہی لگائی جارہی ہے کیونکہ نیب کےحکم کے مطابق گھر کےتمام کمروں کو سیل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا گیا تھا۔